شہزادی ڈیانا کی 29ویں برسی کے موقع پر شاہ چارلس نے کہا کہ 31اگست ان کی زندگی کا سب سے ناپسندیدہ دن ہے۔
شہزادی ڈیانا کی 29ویں برسی پر کنگ چارلس سوئم کا جذباتی خط سامنے آگیا، تاہم یہ خط براہ راست ڈیانا کی برسی کے حوالے سے نہیں بلکہ ملائیشیا کے یوم آزادی پر ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم کو بھیجا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا
کنگ چارلس سوم نے 31 اگست کو ملائیشیا کے 69ویں یوم آزادی کے موقع پر سلطان ابراہیم اور ملائیشیا کے عوام کو مبارک باد پیش کی۔ برطانوی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور باہمی احترام کو سراہا۔
کنگ چارلس نے کہا کہ دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے درمیان تعاون، مفاہمت اور مواقع پیدا کرنے میں مشترکہ طاقت اور اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے برطانیہ اور ملائیشیا کے درمیان تعلیمی روابط کو دونوں ممالک کی شراکت داری کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ روابط عوام کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور آنے والی نسلوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
کنگ چارلس نے نومبر میں ہونے والے دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ اس موقع پر دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی تجدید اور مستقبل کے لیے راستہ طے کرنے کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرنس ہیری اور لیڈی ڈیانا کے ذوق میں کیا فرق تھا؟
دوسری جانب شہزادی ڈیانا کے بھائی ارل چارلس اسپینسر نے ان کی 29ویں برسی کے موقع پر انگلینڈ کے علاقے نارتھیمپٹن شائر میں واقع آل تھورپ ہاؤس میں ان کی آخری آرام گاہ کی تصاویر جاری کیں۔

چارلس اسپینسر نے تصاویر کے ساتھ مختصر پیغام میں 31 اگست کو اپنا سب سے ناپسندیدہ دن قرار دیا۔
شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997 کو پیرس میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئی تھیں۔ ان کی برسی ہر سال دنیا بھر میں عقیدت اور یاد کے ساتھ منائی جاتی ہے۔














