فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں، علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پیر 31 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران استنبول میں اعلیٰ سطح کی اہم ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاقان فیدان، وزیر قومی دفاع یاشار گولر اور ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل سلچوک بائرکتار اوغلو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کے تحت پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔

اجلاس میں تینوں ممالک نے اسٹریٹجک رابطہ کاری اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف طریقوں کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں ہونے والی ملاقاتوں اور اجلاس میں شرکت نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک و دفاعی تعاون کی عکاسی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمی ایوارڈز میں ’وِڈوز بے‘ کا راج، ایک سیزن میں ریکارڈ 14 ایوارڈز

انگلینڈ کے خلاف چھکوں کی برسات کرنے والے رضا اللہ وطن پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

وزیراعظم  شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا  فیصل کریم کنڈی کی اہم ملاقات، کیا کچھ زیر بحث آیا؟

آئینی عدالت کا عمران خان کی اسپتال منتقلی کیس سے جڑے تمام مقدمات کی سماعت کا فیصلہ

’اسٹریٹ موومنٹ نہیں کرسکتے تو واپس آجاؤ مگر پشتو فلموں والے سین چھوڑ دو‘، سہیل آفریدی کی جعلی گرفتاری پر لوگوں کا ردعمل

ویڈیو

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

جمہوریت ہی پاکستان کے لیے بہترین نظام ہے، یوم جمہوریہ پر ارکان پارلیمنٹ کی متفقہ رائے

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘