پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے محمد رضوان اور امام الحق کی ٹیسٹ اسکواڈ میں سلیکشن پر وضاحت طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ سے شکست پر پی سی بی کا ایکشن : قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں، کوچز اور 7 کھلاڑی فارغ
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب پر اعتراضات سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی سے کھلاڑیوں کے انتخاب کی وجوہات، معیار اور کارکردگی سے متعلق تحریری وضاحت مانگ لی ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے رکن کو ہدایت کی گئی ہے کہ شوکاز نوٹس موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر جواب جمع کرایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ میں اکھاڑ پچھاڑ، سابق کوچ اور کرکٹرز پی سی بی پر برس پڑے
پی سی بی نے معاملے کو انتہائی اہم اور ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت کی ہے، شوکاز نوٹس چیف آپریٹنگ آفیسر سمیع احمد سید کی جانب سے جاری کیا گیا۔














