رونالڈو، میسی سے بہتر کیوں؟ برطانوی نشریاتی میزبان نے وجہ بتادی

منگل 1 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیونل میسی کی بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر اور کرسٹیانو رونالڈو کے درمیان عظیم ترین کھلاڑی کی بحث ایک بار پھر چھڑ گئی۔

برطانوی نشریاتی میزبان پیئرز مورگن نے اس بحث میں کرسٹیانو رونالڈو کو میسی پر برتری دیتے ہوئے کہا کہ پرتگالی اسٹار نے بین الاقوامی سطح پر میسی سے زیادہ گول کیے ہیں، جو ان کے نزدیک اس بات کا فیصلہ کرنے کے لیے کافی ہے کہ تاریخ کا بہترین کھلاڑی کون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پیئرز مورگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ میسی نے ارجنٹائن کی جانب سے 125 بین الاقوامی گول کیے، جبکہ کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کے لیے 146 گول کرچکے ہیں، جو بین الاقوامی فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔

ان کے اس مؤقف پر میسی کے مداحوں نے سخت ردعمل دیا اور سوشل میڈیا پر پیئرز مورگن کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ سنجیدہ رائے نہیں بلکہ واضح طور پر احساس کمتری کا اظہار ہے، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ میسی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر اس تقابل کے بجائے انہیں مبارکباد دینی چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے شاہانہ شادی کے بجائے گھر کے ڈرائنگ روم کو کیوں چنا؟ جارجینا نے راز کھول دیا

میسی کے ایک اور مداح نے کہا کہ میسی عالمی کپ جیت چکے ہیں، 3 عالمی کپ کے فائنل کھیل چکے ہیں اور بیلن ڈی اور سمیت متعدد اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں، اس لیے رونالڈو ان کے قریب بھی نہیں آتے۔

لیونل میسی نے 2026 کے عالمی کپ کے فائنل میں شکست کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا، تاہم والد کی ناساز صحت کے باعث انہوں نے اس کا اعلان مؤخر کردیا۔ ان کے والد 8 اگست کو انتقال کرگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp