لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پیر 31 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: میدان میں حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر سپر اسٹار لیونل میسی پر جرمانہ عائد

پیر کو کیا جانے والا یہ اعلان جولائی میں ارجنٹائن کو مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ فائنل تک پہنچانے کے بعد سامنے آیا۔

39 سالہ میسی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس نے انہیں تکلیف پہنچائی اور آج بھی ان کی روح کی گہرائی میں یہ درد موجود ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ یہی صحیح وقت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ اپنا سب کچھ دیا اور نہ صرف حالیہ برسوں میں جب ٹیم نے سب کچھ جیتا بلکہ اس سے پہلے بھی وہ ہمیشہ اس قومی جرسی کے لیے پوری جدوجہد اور محنت کرتے رہے۔

مزید پڑھیے: لیونل میسی نے والد کو الوداع کہہ دیا، ساتھی کھلاڑی بھی تعزیتی اجتماع میں شریک

واضح رہے کہ میسی نے سنہ 2022 کے ورلڈ کپ فائنل میں دوحہ میں فرانس کے خلاف پینلٹی شوٹ آؤٹ میں کامیابی حاصل کر کے ارجنٹائن کو عالمی چیمپئن بنایا تھا تاہم اس بار سنہ 2026 کے فائنل میں ان کی ٹیم کو اسپین کے ہاتھوں 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اگست میں اپنے والد خورخے کے انتقال کے بعد میسی نے کہا تھا کہ مزید طویل عرصے تک کسی بھی سطح پر فٹبال کھیلنا اب ان کے لیے مشکل لگ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

میسی کا میجر لیگ ساکر کلب انٹر میامی کے ساتھ معاہدہ سنہ 2028 کے سیزن کے اختتام تک برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں روبوٹک سرجری کی تیسری تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، سرجنز کو جدید جراحی تکنیکوں کی عملی تربیت

مزاحمتی سیاست نے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا، قیادت 11 اکتوبر کے بعد کوئی لائحہ عمل نہ دے سکی، شوکت یوسف زئی

قومی اسمبلی کی سرکاری گاڑی کو حادثہ، راجا خرم نواز کے بیٹے کا نام سامنے آگیا، اسپیکر ایاز صادق کا نوٹس

فرانس جل رہا ہے، ذمہ دار تارکین وطن، سرحدیں مکمل بند کرنا ہوں گی، صدرڈونلڈ ٹرمپ کا بیان وائرل

کے پی میں ایمرجنسی کا تعلق معدنیات سے جوڑنا افسوسناک، پی ٹی آئی کی لوٹ مار کے شواہد جلد سامنے لائیں گے، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

غریب کا ذہین بچہ بھی ڈاکٹر بن سکتا ہے، دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف

20 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والے جہاز میں دھماکا، ایران کا بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ

سکھر میں کاٹن فیکٹری کی گرد سے شہری پریشان، سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات

کالم / تجزیہ

مولانا، معدنیات اور ایمر جنسی

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں