دبئی میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ ویمن کو 35 رنز سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔ منیبہ علی نے 54 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ صدف شمس نے 20، امِ ہانی نے 17 اور طوبیٰ حسن نے صرف 4 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔
Pakistan being their ACC Women’s #AsiaCup campaign with a 35-run victory over Thailand 👏#BackOurGirls | #PAKvTHA pic.twitter.com/reU6qYhdV2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 1, 2026
تھائی لینڈ کی جانب سے تھپچا پتھاوانگ اور سلی پورن لاؤمی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فنیٹا مایا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تھائی لینڈ کی بیٹنگ مشکلات کا شکار
120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنا سکی۔
Pakistan bowlers keeping things tight in Dubai 🎯
Thailand are 33-3 at the halfway mark of the chase 🏏#PAKvTHA | #AsiaCup | #BackOurGirls pic.twitter.com/mPijYWXyXv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 1, 2026
چنیدا سوتھیروانگ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ نارویمول چائی وائی نے 17 اور ناتھاکان چنتھم نے 14 رنز بنائے۔
.@MuneebaAli17 top-scores with 54 as Pakistan post 119-9 in their 20 overs 🏏#PAKvTHA | #BackOurGirls | #AsiaCup pic.twitter.com/rDe4XABMdA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 1, 2026
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ طوبیٰ حسن نے 2، جبکہ فاطمہ ثنا اور نیشرا سندھو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی 35 رنز سے کامیابی
پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ کو 84 رنز تک محدود کرکے میچ 35 رنز سے اپنے نام کرلیا۔ سعدیہ اقبال کو بہترین بولنگ پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑی قرار دیا گیا۔














