مسلسل 250 روز تک کسی بندرگاہ پر رکے بغیر سمندر میں رہنے کے بعد امریکا کا جوہری توانائی سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن تھائی لینڈ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا، جہاں اس پر سوار تقریباً 5 ہزار اہلکاروں کو طویل عرصے بعد آرام اور تفریح کا موقع مل گیا۔
امریکی بحری جہاز تھائی لینڈ کے معروف ساحلی سیاحتی شہر پتایا کے قریب پہنچا ہے، پتایا اپنی رنگا رنگ رات کی زندگی اور تفریحی مراکز کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بحیرہ عرب میں چھوٹے جہاز کی طیارہ بردار امریکی بحری جہاز کے انتہائی قریب خطرناک پرواز
امریکی فوجیوں کی اس شہر میں آمد ماضی کی یادیں بھی تازہ کر رہی ہے، جب ویتنام جنگ کے دوران لاکھوں امریکی فوجی آرام اور تفریح کے لیے پتایا آتے تھے، ان فوجیوں کی آمد نے ایک نسبتاً خاموش ماہی گیر بستی کو دنیا کے معروف سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
Famous Thai party town braces for 5,000 American troops — AP
USS Abraham Lincoln to dock in Pattaya this week after 270+ days Middle East mission
Officials hope visit will give the struggling tourism season a boost while tightening security around the beach & 'Walking Street' pic.twitter.com/lL8BtfqIz8
— RT Intl (@RT_on_X) September 1, 2026
تاہم اس مرتبہ پتایا کی رونق ماضی کے مقابلے میں خاصی مدھم دکھائی دے رہی ہے، شہر کی مشہور واکنگ اسٹریٹ میں نیون لائٹس اور تفریحی مراکز تو موجود ہیں، مگر سیاحوں کی تعداد معمول سے کم ہے۔
ایران جنگ کے باعث سیاحت اور صارفین کے اخراجات متاثر ہونے سے مقامی کاروبار بھی مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں ہزاروں امریکی بحری اہلکاروں کی آمد مقامی تاجروں کے لیے امید کی نئی کرن بن گئی ہے۔
مزید پڑھیں: خلیج عمان میں ایرانی ہیلی کاپٹر نے امریکی بحری جہاز کو وارننگ کیوں دی؟
امریکی طیارہ بردار جہاز گزشتہ نومبر میں سان ڈیاگو سے 6 ماہ کے مشن پر روانہ ہوا تھا، تاہم فروری کے اواخر میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے آغاز کے بعد اسے خلیج کی جانب موڑ دیا گیا, یوں عملے کو توقع سے کہیں زیادہ عرصہ سمندر میں گزارنا پڑا۔
امریکی کانگریس کے بعض ارکان نے جہاز پر خوراک کی کمی، خراب بیت الخلا اور عملے میں ذہنی دباؤ کی اطلاعات پر تشویش بھی ظاہر کی تھی، امریکی بحریہ نے تسلیم کیا کہ حالات مشکل رہے، تاہم اس کا کہنا تھا کہ عملے کو مناسب معاونت فراہم کی گئی۔
USS Abraham Lincoln arrives in Thailand – its first port call in nine months.
The 5,000 sailors and Marines on the aircraft carrier at the centre of controversy over conditions on board will take a break in Pattaya, used as a rest-and-recreation stop for US troops since the… pic.twitter.com/3h5k9s6YoT
— AFP News Agency (@AFP) September 2, 2026
تھائی حکام نے امریکی فوجیوں کے لیے بعض تفریحی مقامات پر پابندیاں عائد کی ہیں، انہیں شہر کے بدنام زمانہ سوئی 6 سمیت بعض علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی، بھنگ کی دکانیں اور پیراگلائیڈنگ و جیٹ اسکی جیسے بعض واٹر اسپورٹس بھی امریکی اہلکاروں کے لیے ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات کیے ہیں اور تاجروں کو امریکی سیاحوں سے زائد قیمتیں وصول نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی بحریہ نے بندرگاہ سے پتایا تک شٹل بس سروس بھی شروع کی ہے۔
تھائی حکام کو امید ہے کہ امریکی اہلکاروں کی آمد سے مقامی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، جبکہ دونوں ممالک چاہتے ہیں کہ جہاز 6 ستمبر کو واپسی کے طویل سفر پر روانہ ہو تو اس کا عملہ طویل تعیناتی کے بعد تازہ دم اور پرسکون ہو۔














