پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے لندن کے فضائی آپریشن میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے 27 اکتوبر سے پاکستان اور لندن کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 7 کرنے کا اعلان کردیا۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے کی پرواز میں مسافروں کو کیسی سہولیات مل رہی ہیں؟ خستہ حال کیبن کی ویڈیو وائرل
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہفتہ وار 5 پروازیں اسلام آباد جبکہ 2 پروازیں لاہور اور لندن کے درمیان آپریٹ ہوں گی۔ اس وقت پی آئی اے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں چلا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن
ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں کی تعداد میں اضافہ مسافروں کے اعتماد اور لندن روٹ پر بڑھتی ہوئی طلب کا مظہر ہے۔














