پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ایئر فرانس کے تعاون سے مسافروں کے لیے یورپ کے سفر کو مزید آسان بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے لیے پی آئی اے پروازوں کا دوبارہ آغاز اہم سنگِ میل ہے، وزیراعظم کا پابندی کے خاتمے کا خیرمقدم

پی آئی اے کے مطابق اس شراکت داری کے تحت مسافر ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 مختلف مقامات تک سفر کرسکیں گے، اس سہولت کے ذریعے انہیں مختلف پروازوں کے درمیان آسان رابطہ، سادہ بکنگ اور بغیر کسی اضافی پریشانی کے سفر کی سہولت میسر آئے گی۔

قومی فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی سہولت کا مقصد یورپ جانے والے مسافروں کو زیادہ آسان، آرام دہ اور مربوط سفری تجربہ فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp