پاکستان نیوی کی بڑی بحری مشق ’سی اسپارک 2026‘ کراچی میں شروع ہوگئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے مشق کی افتتاحی بریفنگ کی صدارت کی، جبکہ پاک فوج اور پاک فضائیہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں:ترکیہ کے یومِ فتح پر آئی ایس پی آر کا پاک ترک دوستی سے بھرپور نغمہ ’دو دل، ایک جان‘ جاری
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد روایتی اور جدید بحری خطرات کے خلاف پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں کو جانچنا ہے۔ مشق میں جنگی بحری جہاز، آبدوزیں، طیارے، بغیر پائلٹ نظام، میرینز، اسپیشل فورسز سمیت پاک فوج اور پاک فضائیہ کے مشترکہ دستے حصہ لے رہے ہیں۔
Pakistan Navy projects force readiness as Major Maritime Exercise SEASPARK-2026 commenced at Karachi. Naval Chief presided over the Opening Brief of the exercise, flanked by senior officers from across Pakistan’s Armed Forces.@AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/IY2rsV5KQy
— Media Talk (@mediatalk922) September 2, 2026
اس سے قبل چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس کا دورہ کرکے جاری آپریشنز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول میں غیر متزلزل تیاری، تینوں مسلح افواج کے درمیان مزید مؤثر تعاون، حالات کے مطابق ڈھلنے کی صلاحیت اور جسمانی و معلوماتی محاذوں پر مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ’سی اسپارک 2026‘ میں کثیرالجہتی آپریشنز کی مشق کی جارہی ہے، جس میں سمندری، فضائی، زمینی، سائبر اور خلائی معاون صلاحیتوں کو یکجا کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے 6,150 سے زائد طلبا سے خصوصی نشست
مشق میں معلوماتی ماحول میں آپریشنز کے ذریعے معلوماتی جنگ کے میدان میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی تربیت بھی شامل ہے، جسے سمندر میں جاری روایتی عسکری کارروائیوں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔














