ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے 6,150 سے زائد طلبا سے خصوصی نشست

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سمر انٹرن شپ 2026 کے تحت پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز پر شریک 6,150 سے زائد طلبا و طالبات سے خصوصی نشست کی۔

مزید پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم میں ہلچل مچا دی، جنرل فیض حمید کیس کا آخری باب؟

ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبا سے قومی سلامتی، دہشتگردی، اطلاعاتی جنگ اور سوشل میڈیا کے چیلنجز سمیت اہم امور پر جامع گفتگو کی۔

خصوصی سیشن کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبا کے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دیے، جبکہ انٹرن شپ کے شرکا سے ملاقات بھی کی۔

مزید پڑھیں:’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

طلبا و طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے مصافحہ کیا، خوشگوار انداز میں گفتگو کی اور آٹو گراف بھی لیے۔ شرکا نے خصوصی نشست اور ملاقات کو سراہتے ہوئے اسے مفید اور معلوماتی قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp