آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر

بدھ 2 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم 5 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ 10 سے باہر ہوکر 15ویں نمبر پر چلے گئے۔

مزید پڑھیں:لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا، کپتان بابر اعظم بخار میں مبتلا

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کرکے دوسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

سری لنکا کے کمیندو مینڈس 2 درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے سعود شکیل نے 15 درجے کی بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 18ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستان کے محمد رضوان 7 درجے تنزلی کے بعد 33ویں، شان مسعود 3 درجے تنزلی کے بعد 41ویں جبکہ سلمان آغا 3 درجے تنزلی کے بعد 43ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ

بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری ایک درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے۔

انگلینڈ کے اولی رابنسن 6 درجے بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو 4 درجے ترقی کے بعد 11ویں نمبر پر آگئے۔

مزید پڑھیں:سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان کے محمد عباس 15ویں نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے جوش ٹنگ 4 درجے ترقی کرکے 13ویں نمبر پر آگئے، جبکہ گس اٹکنسن 10 درجے تنزلی کے بعد 24ویں نمبر پر چلے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرکٹ میں انگلینڈ سے اچھی خبر بھی: عبدالقادر کی شاندار سینچری، پاکستان انڈر 19 نے میزبان ٹیم کیخلاف ون ڈے122 رنز سے جیت لیا

ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھلاڑیوں میں کھیلوں کا سامان اور کٹس تقسیم، نوابزادہ جمال رئیسانی کی شرکت

بھارتی صحافی کا وار خالی گیا، ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشتگردی کا الزام ماننے سے صاف انکار

رضا اللہ کا شاندار ٹیسٹ ڈیبیو: 90 سے زائد رنز اور 4 وکٹوں کے ساتھ خاص فہرست میں شامل

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ محض عالمی حالات نہیں بلکہ حکومتی نااہلی کا بھی نتیجہ ہے، شاہد آفریدی

ویڈیو

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز دوبارہ سیاسی طور کیوں متحرک ہوئے ؟

نئے صوبوں پر بحث سیمینارز میں نہیں، پارلیمنٹ میں ہوگی، تمام سیاسی جماعتیں اور صوبائی قیادت مل کر معاملہ طے کریں گی، رانا ثنا اللہ

رضااللہ کا کرکٹ سے جنون، گھر سے چھپ کے کھیلنے جاتے تھے، بھائی کی وی نیوز سے گفتگو

کالم / تجزیہ

راجا جی ریل کا ایک پرانا سفر

اے قائد ہم شرمندہ ہیں

کیا آپ کا بچہ دوست بنا رہا ہے؟