سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے موجودہ دہائی میں 9 ہزار سے زیادہ بین الاقوامی رنز بنا لیے ہیں، اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

یہ سنگ میل انہوں نے اتوار کے روز بنگلہ دیش کے خلاف سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا۔

بابر اعظم نے 84 گیندوں پر 68 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے شامل تھے۔

بابر اعظم نے 2020 کی دہائی کے آغاز سے اب تک 9060 بین الاقوامی رنز مکمل کر لیے ہیں اور وہ اس دہائی میں 9 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے دنیا کے واحد بیٹر بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ اپنی 212ویں بین الاقوامی اننگز میں انجام دیا، جس دوران ان کی اوسط 42.53 رہی جبکہ وہ 17 سینچریاں اور 67 نصف سینچریاں اسکور کر چکے ہیں۔

انگلینڈ کے جو روٹ 8 ہزار 305 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے محمد رضوان 7 ہزار 779 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ سری لنکا کے کوشل مینڈس اور پاتھم نسانکا بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں، جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی چھٹے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم کی شاندار اننگز کے باوجود بنگلہ دیش نے میچ میں گرفت برقرار رکھی اور پاکستان کو 232 رنز پر آؤٹ کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی

بی ایل اے بلوچوں کے حقوق کی قاتل، حکام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا

مریم نواز کی ہدایت: گردوں کے مرض میں مبتلا 2 بچے ایئر ایمبولینس کے ذریعے چلاس سے لاہور منتقل

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں