مصر کے جنوبی سینائی گورنری میں بس حادثے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں:چینی صدر شی جن پنگ مصر پہنچ گئے، امریکا سے فاصلے بڑھنے کا امکان
حادثہ بدھ کی صبح سیاحتی علاقے دہاب اور نویبعہ کے درمیان مرکزی سڑک پر پیش آیا۔ مصری وزارتِ صحت کے مطابق حادثے کے بعد 20 ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
وزارتِ صحت نے طبی مراکز کو ہنگامی حالت میں تیاری کی سطح بڑھانے اور زخمیوں کو تمام ضروری طبی سہولیات، ادویات اور دیگر سامان فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:جرمنی کے مصروف ترین ایئرپورٹ پر مچھروں کا حملہ، ملیریا سے 2 ملازمین جان سے گئے
حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔ جنوبی سینائی بحیرۂ احمر کے ساحلی سیاحتی مقامات کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں میں بھی مقبول ہے۔














