ٹرمپ کی حمایت: شام آبنائے ہرمز کے متبادل راستے کے طور پر ابھرنے لگا

جمعرات 3 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ رپورٹس کا خیرمقدم کیا ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ شام آبنائے ہرمز کے ایک ممکنہ متبادل راستے کے طور پر خود کو پیش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا پر برا وقت، قیادت ’نااہل ترین لوگوں‘ کے ہاتھ میں، جارج کلونی کی ٹرمپ پر کڑی تنقید

صدر ٹرمپ نے نہ صرف مشرق وسطیٰ کے مرکز کے طور پر شام کے بڑھتے ہوئے کردار کو ظاہر کرنے والی رپورٹ شیئر کی بلکہ اس پیشرفت کو شاندار بھی قرار دیا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ یہ بہت زبردست ہے۔ انہوں نے اس پیشرفت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ شام خود کو آبنائے ہرمز کے متبادل کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

شام کا غیر متوقع طور پر فائدہ اٹھانا

یہ اہم پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کئی ماہ سے جاری ایک تنازعے میں الجھے ہوئے ہیں جس میں آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش نے عالمی تجارت اور توانائی کے شعبے کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا ہے۔

مزید پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والا ایک ڈالر کا سکہ جاری، امریکی تاریخ میں نیا باب

اسی دوران شام کا کردار بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ صدر احمد الشرع خلیجی خطے کو یورپ سے ملانے والا ایک زمینی راستہ تیار کرنے کے لیے شام کے محل وقوع اور بحیرہ روم تک رسائی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسی راستے کے ذریعے تیل بردار جہاز پہلے ہی جنوبی عراق سے شام کی بحیرہ روم پر واقع بندرگاہ بانیاس کی جانب سفر کر رہے ہیں۔

اسی دوران، توانائی کے بڑے اداروں شیورون اور ٹوٹل انرجیز کی قیادت میں، امریکا اور فرانس کی حمایت سے بصرہ سے بانیاس تک ایک اربوں ڈالر مالیت کی 1000 میل طویل پائپ لائن تعمیر کرنے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے جس کی یومیہ گنجائش تقریباً 20 لاکھ بیرل تیل تک ہوگی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی ایک کال پر ایپل میپس بھی ڈھیر،  جھیل اونٹاریو کا نام ’جھیل امریکا‘ کر دیا

تاخیر کے باوجود ٹرمپ کے خصوصی ایلچی ٹام بیراک اس سے قبل یہ اشارہ دے چکے ہیں کہ یہ منصوبہ بالآخر آبنائے ہرمز کو غیر اہم بنا سکتا ہے۔

کیا شام واقعی آبنائے ہرمز کا متبادل بن سکتا ہے؟

آبنائے ہرمز سے عام طور پر روزانہ 2 کروڑ بیرل سے زائد تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ تاہم مذکورہ پائپ لائن، وسیع تعمیرِ نو اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے، تقریباً 20 سے 30 لاکھ بیرل یومیہ تیل منتقل کر سکے گی یعنی آبنائے ہرمز کے حجم کا محض 10 سے 15 فیصد۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp