طلاق کے بعد بھی سابق شوہر کا نام کیوں نہیں ہٹایا؟ بشریٰ انصاری نے وجہ بتا دی

جمعہ 4 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی سینئر اداکارہ، میزبان اور کامیڈین بشریٰ انصاری نے طلاق کے بعد بھی اپنے نام کے ساتھ ’انصاری‘ لگانے کی وجہ واضح کردی۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری نے اداکارہ ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ جہاں انہوں نے اپنے سابق شوہر اقبال انصاری سے طلاق کے بعد نام کے ساتھ ’انصاری‘ برقرار رکھنے کی وجہ بھی بتائی۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ان کا نام سرکاری دستاویزات میں بشریٰ بشیر ہے تاہم وہ شوبز اور عوامی سطح پر بشریٰ انصاری کے نام سے جانی جاتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق متعدد لوگ انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ وہ طلاق کے بعد اپنے نام سے ’انصاری‘ ہٹا دیں تاہم وہ ایسا نہیں کرنا چاہتیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اب اپنا نام تبدیل کرتی ہیں تو لوگوں کے لیے الجھن پیدا ہوسکتی ہے کیونکہ وہ طویل عرصے سے بشریٰ انصاری کے نام سے جانی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’لوگ آپ کا منہ بھی نوچ سکتے ہیں آپ کو ڈانٹنے کی جرأت کیسے ہوئی؟‘، بشریٰ انصاری مصطفیٰ کمال پر برس پڑیں

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ صبا حمید ایک عرصے تک ’صبا پرویز‘ کے نام سے جانی جاتی تھیں اور لوگ اس نام کے عادی ہوگئے تھے اسی طرح ان کے نام کی تبدیلی بھی لوگوں کے لیے ’بشیر‘ اور ’انصاری‘ کے حوالے سے الجھن کا باعث بن سکتی ہے۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ ان کے سابق شوہر اقبال انصاری خود بھی ایک معروف شخصیت ہیں جبکہ ان کی بیٹیاں بھی انصاری خاندان کا نام استعمال کرتی ہیں۔ ان کے بقول اگر انصاری خاندان کو ان کے نام کے ساتھ ’انصاری‘ رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں تو دوسروں کو اس پر اعتراض کیوں ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp