باغ: عوام نے ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد کر دیا، معمولاتِ زندگی مکمل بحال

جمعہ 4 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے شہر باغ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق باغ کے غیور عوام نے نام نہاد ’ایکشن کمیٹی‘ کے انتشار اور منفی پروپیگنڈے پر مبنی بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ شہر میں زندگی پوری آب و تاب کے ساتھ معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

زمینی حقائق واضح کر رہے ہیں کہ باغ میں بازار، دکانیں اور تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز کھلے ہیں، جہاں شہری حسب معمول اپنی خرید و فروخت اور روزمرہ سرگرمیوں میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔ سرخیوں میں بحال سرگرمیاں اور رواں دواں کاروبار اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں حالات معمول پر، شہریوں کا ایکشن کمیٹی کو حکومت سے مذاکرات کا مشورہ

مزید برآں، تعلیمی ادارے (اسکولز)، سرکاری و نجی دفاتر اور بینک بھی کھلے ہیں، جہاں معمول کے مطابق کام کاج ہو رہا ہے۔ باغ کے شہریوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ امن، استحکام اور مثبت کاروباری سرگرمیوں کو ترجیح دیتے ہیں اور کسی بھی قسم کے منفی ایجنڈے یا انتشار کا حصہ بننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

عوام کی بیداری، اتحاد اور تعاون نے جھوٹے بیانیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، اور باغ ایک بار پھر امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp