یوم دفاع پر مزار قائد کے گارڈز کی ذمہ داری فضائیہ کے کیڈٹس کے سپرد

اتوار 6 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان ایئر فورس کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل حسن فیصل تھے، جنہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔ تقریب میں ملکی دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

یوم دفاع ہر سال 6 ستمبر کو 1965 کی جنگ میں پاک فوج اور پاکستانی قوم کی جانب سے دشمن کے خلاف بھرپور مزاحمت اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ 61 برس قبل دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا، تاہم پاکستانی افواج اور قوم نے اس جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

پاکستانی قوم نے دفاع وطن کی یہ روایت گزشتہ سال مئی میں بھی دہرائی، جب بھارتی جارحیت کے مقابل پاک افواج نے بھرپور جواب دیا۔

یوم دفاع و شہداء کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp