کسی سیاسی جماعت کو فوج کے بارے میں نازیبا بات کرنے کا حق نہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

اتوار 6 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ملکی دفاع میں پاک فوج کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، فوج نے ملک کو درپیش مشکلات کا سامنا کیا اور ہر مشکل وقت میں ملک کی حفاظت میں دیوار کا کردار ادا کیا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہاکہ جغرافیائی حقائق کو نظرانداز کرکے فوج پر تنقید نہیں ہونی چاہیے، کسی سیاسی جماعت کو فوج کے بارے میں نازیبا بات کرنے کا حق نہیں۔ سیاسی مفادات کے لیے افواج پاکستان کے خلاف مؤقف اختیار نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں: افواج پاکستان ہماری ریڈلائن، تنقید برداشت نہیں کی جائےگی، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ افغانستان پر روسی حملہ پاک فوج نے نہیں کرایا، اسی طرح گرم پانیوں تک روس کی رسائی کی خواہش بھی فوج نے نہیں کرائی۔ تمام برائیوں کے خلاف کھڑا ہونا فوج کے لیے آسان کام نہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ وہ ایسے خوف کے سائے میں پلے ہیں کہ گھر سے باہر نکلیں گے تو شاید واپس نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ انہوں نے بہت سے بم دھماکے دیکھے ہیں اور بم دھماکوں میں 70،70 افراد کو جاں بحق ہوتے دیکھا ہے۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج نے ملک کا دفاع کیا، اس لیے فوج کے سیاسی کردار پر نہیں بلکہ اس کے جیوپولیٹیکل کردار پر بحث ہونی چاہیے۔ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لیے فوج کا کردار ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ کا اہم جیوپولیٹیکل معاملہ ہے۔ پاکستان کے قیام کے بعد ملک کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ مسائل کا حل صرف مکالمے سے ممکن ہے۔

ملک احمد خان نے کہاکہ پاک فوج کی وردی، تمغے اور بیجز قوم کا فخر ہیں۔ 1965 میں پاک فوج نے بھارتی حملے کا بھرپور مقابلہ کیا، میجر عزیز بھٹی شہید کی قربانی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کے تقاضوں کو سمجھنے کے لیے عالمی مثالیں دیکھنا ہوں گی۔ اندرا گاندھی نے ملکی سلامتی کے نام پر ایمرجنسی نافذ کی اور ملکی سلامتی کو بنیادی حقوق اور آزادی صحافت پر ترجیح دی گئی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ قومی سلامتی سب سے اہم مسئلہ ہے، باقی معاملات بعد میں آتے ہیں۔ علیحدگی پسند تحریکیں ملک کو کمزور کریں تو ریاست کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے ہر مشکل وقت میں ملک کی حفاظت میں دیوار کا کردار ادا کیا ہے اور قوم اپنی افواج کے پیچھے متحد کھڑی ہے۔ ہمیں اپنی فوج کی وردی، نظم و ضبط اور قومی خدمت پر فخر ہے۔

مزید پڑھیں: افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’بنیان مرصوص‘ کرکٹ میچ کا اعلان

ملک احمد خان نے قومی سلامتی کو ہمیشہ اولین ترجیح دینے پر افواج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع اور سلامتی کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے قومی معاملات پر سنجیدہ مکالمہ وقت کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا کریئیٹرز پر ٹیکس کا نیا طریقہ متعارف: یوٹیوب کے ایک ہزار ویوز پر 195 روپے آمدن شمار ہوگی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ضرور لگے گی: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

’پانی اور واش روم کی سہولت نہیں، مٹی پر سوتے ہیں‘، لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان رات کیسے گزارتے ہیں؟

متنی کے عوام پانی، صحت اور تعلیم کو ترس گئے، مگر خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات جلسے، جلوس اور لانگ مارچ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

37 گیندیں، جب آفریدی افسانہ بنا