شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بھائی اور شہزادی یوجینی و شہزادی بیٹریس کے والد اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر نے شاہی جلا وطنی کے دوران ایک بار پھر محبت پا لی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی حکومت کا معزول شہزادہ اینڈریو سے آخری فوجی عہدہ واپس لینے کا اعلان
رپورٹس کے مطابق وہ ان دنوں نورفک میں واقع مارش فارم پر رہائش پذیر ہیں اور وہیں انہیں ایک نئی دوست مل گئی ہیں۔
یہ حیران کن دعویٰ شاہی امور کی ماہر پاؤلا فرولچ نے کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سارہ فرگوسن کے سابق شوہر سابق ڈیوک آف یارک نورفک میں ایک مقامی خاتون سے مل رہے ہیں۔
مارش فارم بادشاہ چارلس کے سینڈرنگھم اسٹیٹ کے احاطے میں نورفک کاؤنٹی میں واقع ہے۔
واضح رہے کہ 66 سالہ اینڈریو سے ان کے شاہی خطابات واپس لے لیے گئے تھے اور جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد انہیں ان کے دیرینہ گھر رائل لاج سے بھی نکلنا پڑا تھا جس کے بعد وہ مارش فارم منتقل ہوئے تھے۔
مزید پڑھیے: پرنس اینڈریو کو جلاوطنی کا خطرہ! شاہ چارلس سے تعلقات نازک موڑ پر پہنچ گئے
دوسری جانب ایک اور شاہی ماہر اینڈریو لونی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اینڈریو کا اعتماد تاحال برقرار ہے۔
پاؤلا فرولچ کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے لونی نے کہا کہ وہ اب بھی اسی طرح کاروبار کر رہے ہیں جیسے پہلے کرتے تھے وہ اب بھی خود کو ایک بڑا بزنس مین سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ مختلف لوگوں کے پاس ٹھہر رہے ہیں اور اخبارات نے تو ان کے برٹنی (فرانس) جانے کی بھی خبر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سنا تھا کہ وہ جنوبی فرانس گئے تھے اور وہاں جائیداد خریدنے کا سوچ رہے تھے جس سے نہیں لگتا کہ انہیں جیل جانے کی کوئی فکر ہے۔
مزید پڑھیں: برطانوی شہزادے اینڈریو کی سابقہ اہلیہ سارہ فرگوسن طویل عرصے بعد منظر عام پر
لونی نے کہا کہپ ان کے سوئٹزرلینڈ جانے حتیٰ کہ مشرق وسطیٰ جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔














