راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ سے وکیل کی لاش برآمد

بدھ 9 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ سے ایک وکیل کی لاش گاڑی کے اندر سے برآمد ہوئی ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے جوڈیشل کمپلیکس میں تعینات محرر نے سول لائنز پولیس کو گاڑی میں لاش موجود ہونے کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کے اعلیٰ افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد

پولیس رپورٹ کے مطابق گاڑی سے ملنے والے شخص کی شناخت ایڈووکیٹ ثنا اللہ ستی کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی  کی ٹیم کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا، جس نے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کیا۔

راولپنڈی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (آپریشنز) طارق محبوب نے میڈیا کو بتایا کہ وکیل کی موت کی اصل وجہ فورینزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور فورینزک شواہد کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مانسہرہ: ’موسیٰ کا مصلیٰ‘ چوٹی سے لاپتا ہونے والی غیرملکی سیاح کی لاش برآمد

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں اسلام آباد کے علاقے ایچ 9 میں بھی ایک وکیل کی لاش ویران علاقے سے برآمد ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق راہگیروں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی۔

مقتول کے جسم پر پشت کی جانب گولی کا زخم موجود تھا، جس کے بعد پولیس نے واقعے کو قتل کا شبہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا کریئیٹرز پر ٹیکس کا نیا طریقہ متعارف: یوٹیوب کے ایک ہزار ویوز پر 195 روپے آمدن شمار ہوگی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ضرور لگے گی: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

’پانی اور واش روم کی سہولت نہیں، مٹی پر سوتے ہیں‘، لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان رات کیسے گزارتے ہیں؟

متنی کے عوام پانی، صحت اور تعلیم کو ترس گئے، مگر خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات جلسے، جلوس اور لانگ مارچ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

37 گیندیں، جب آفریدی افسانہ بنا