پیاز مہنگی کیوں ہوئی؟ قیمت بڑھنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

بدھ 9 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں پیاز کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے اور بازار میں پیاز 200 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے،جبکہ اسلام آباد میں یہ قیمت اڑھائی سو روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں چھوٹے سائز کی پیاز 150 روپے فی کلو میں بھی دستیاب ہے، تاہم عام سائز کی پیاز کی قیمت سرکاری نرخ سے زیادہ وصول کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیاز کی قیمت میں اضافہ ہر سال وسط ستمبر سے وسط اکتوبر کے دوران دیکھنے میں آتا ہے، کیونکہ اس عرصے میں ربیع کی فصل کی پیداوار اختتام پذیر ہوتی ہے اور نئی فصل کی آمد شروع نہیں ہوئی ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں:پیاز اور لہسن کیوں کھایا؟ معمولی اختلاف پر 22 سالہ شادی ٹوٹ گئی

ملک میں اس وقت پیاز کی طلب بڑی حد تک بلوچستان سے آنے والی پیداوار سے پوری کی جا رہی ہے۔ نئی فصل اکتوبر کے وسط تک مارکیٹ میں آنا شروع ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد قیمتوں میں استحکام آنے کا امکان ہے۔

حکام اور متعلقہ ذرائع کے مطابق ہر سال کی طرح رواں سال بھی مقامی مارکیٹ میں پیاز کی قیمت کو مستحکم رکھنے کے لیے ضرورت پڑنے پر پیاز درآمد کی جائے گی۔

دوسری جانب رواں سال پٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتیں بھی پیاز کی قیمت میں اضافے کی ایک اہم وجہ قرار دی جا رہی ہیں، کیونکہ اس سے فصل کی ترسیل اور دیگر اخراجات بڑھ جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp