اٹلی کے ایک ماہر مکینک نے 1993 ماڈل کی فیاٹ پانڈا کو دنیا کی سب سے ‘تنگ کار’ میں تبدیل کر دیا ہے، جس کی چوڑائی محض 19.6 انچ ہے اور اب یہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننے کے لیے تیار ہے۔
ایک طرف جہاں آٹو انڈسٹری میں بڑی اور بھاری گاڑیوں کا رجحان فروغ پا رہا ہے، وہیں اینڈریا مارازی نامی 30 سالہ اطالوی مکینک نے ایک بالکل مختلف راستہ چنا ہے۔
انہوں نے فیاٹ پانڈا کو موڈیفائی کر کے ایک انتہائی پتلی اور منفرد الیکٹرک گاڑی کی شکل دے دی ہے۔
Andrea Marazzi has built the world’s narrowest drivable car.
At just 50.20 cm wide, parking this thing should be easy…#GWR2027 pic.twitter.com/B4UeBkdXxa
— Guinness World Records (@GWR) September 10, 2026
اس حیرت انگیز کار کی لمبائی 133 انچ، اونچائی 57 انچ اور کل وزن صرف 264 کلوگرام ہے۔ اس کی جسامت اتنی کم ہے کہ اسے دو کھڑی گاڑیوں کے درمیان باآسانی کھڑا کیا جا سکتا ہے۔

گاڑی میں ایک ڈرائیور کے ساتھ پچھلی نشست پر کسی چھوٹے بچے یا دبلے پتلے شخص کے بیٹھنے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔
انجن اور تکنیکی خصوصیات
اس منفرد کار کو ماحول دوست بنانے کے لیے روایتی انجن کی جگہ 24 وولٹ کی الیکٹرک بیٹری اور ای اسکوٹر کا موٹر استعمال کیا گیا ہے۔
یہ کار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ٹاپ اسپیڈ سے چل سکتی ہے، جو کہ ایک عام انسان کے تیز چلنے کی رفتار کے برابر ہے۔
ایک بار مکمل چارج ہونے پر یہ 25 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ چار پہیوں پر مشتمل اس کار میں 2 دروازے اور دو ونگ مررز دیے گئے ہیں، جبکہ رات کے وقت ڈرائیونگ کے لیے ایک ہیڈ لائٹ بھی نصب کی گئی ہے۔
“Dünyanın en dar sürülebilir arabası” Rekorlar Kitabı’na girdi. pic.twitter.com/DZ69l04Hrm
— iyi ki öğrendim (@iyikiogrendim) September 11, 2026
اینڈریا مارازی نے اپنی اس منفرد تخلیق کو اٹلی کے قصبے پینڈینو میں فیاٹ پانڈا کی 45 سالہ تقریبات کے موقع پر پیش کیا۔
اگرچہ یہ کار قانونی طور پر عام سڑکوں پر چلانے کے لیے نہیں ہے بلکہ اسے نمائشی مقاصد کے لیے بنایا گیا ہے، لیکن اسے دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:گرین پولیسنگ کا آغاز، پولیس کی جدید الیکٹرک گاڑیوں کا اسلام آباد میں فلیگ مارچ
سوشل میڈیا اور خاص طور پر ریڈٹ پر صارفین نے اس گاڑی کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ بعض افراد نے اسے کارٹون کا کردار قرار دیا تو کسی کا کہنا تھا کہ یہ دیکھنے میں ایسی لگتی ہے جیسے کسی کار کو دبا کر پچکا دیا گیا ہو۔
تیز ہواؤں میں اس کے الٹنے کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے مارازی نے ایک ویڈیو کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ یہ گاڑی ایک مضبوط دیوار کی طرح مستحکم ہے اور اسے دھکا دینے کے باوجود یہ گرتی نہیں ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی تیاری اور پس منظر
واضح رہے کہ اس سے قبل 2014 میں کسٹم کار میکر آسٹن کولسن نے دنیا کی سب سے چھوٹی ‘روڈ ورتھی’ (سڑک پر چلنے کے قابل) کار کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔
اب 11 سال بعد اینڈریا مارازی اپنی اس منفرد تخلیق کے ساتھ ‘دنیا کی سب سے تنگ کار’ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ کار دراصل انجینئرنگ کا ایک شاہکار اور فن کا نمونہ ہے، جو آٹو موبائل ڈیزائن کے حوالے سے نئے زاویوں پر سوچنے کی دعوت دیتی ہے۔














