آزاد کشمیر میں نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکری ہی کامیابی کا واحد راستہ نہیں رہا، زراعت، جدید فارمنگ، باغبانی، لائیو اسٹاک، سیاحت اور معدنیات جیسے شعبے روزگار کے نئے دروازے کھول رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب کی طرز پر تیز رفتار ترقیاتی عمل آگے بڑھانے کا اعلان
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نوجوان ان شعبوں میں موجود مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تو نہ صرف خود روزگار حاصل کر سکتے ہیں بلکہ دیگر افراد کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔
آزاد کشمیر کی زرخیز زمین، خوشگوار موسم اور قدرتی وسائل جدید زراعت اور باغبانی کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔ اسی طرح لائیو اسٹاک، ٹراؤٹ فش فارمنگ، شہد کی افزائش، زیتون اور زعفران کی کاشت، سیاحت اور معدنیات کے شعبوں میں بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے مقامی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان سرکاری نوکری کے انتظار میں وقت ضائع کرنے کے بجائے کاروبار، ہنر اور پیداواری سرگرمیوں کو ترجیح دیں۔
حکومت کی جانب سے بھی چھوٹے کاروباروں اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان قرضوں اور فنی تربیت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیے: 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی بیوروکریسی کو ہدایت
انہوں نے کہا کہ کاروباری سوچ اور ہنر مندی کو فروغ دے کر آزاد کشمیر کو معاشی خودکفالت کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے۔














