مریم نواز کا دورہ لندن، سرکاری طیارے کے مبینہ استعمال کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھا دیا گیا

جمعہ 11 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے سرکاری طیارے کے مبینہ استعمال کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے لیے 10 ارب روپے مالیت کا نیا طیارہ خرید لیا گیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی وقاص مان کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریکِ التوا میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے سرکاری طیارہ استعمال کیا گیا، جس پر تقریباً ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔

تحریکِ التوا میں سرکاری وسائل کے استعمال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹس درست ہیں تو معاملے کی مکمل تفصیلات ایوان کے سامنے لائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے دورہ لندن کا تمام خرچ ان کی اپنی جیب سے ادا کیا گیا، عظمیٰ بخاری کی وضاحت

رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ سرکاری طیارے کے استعمال کی قانونی اور انتظامی منظوری، اخراجات کی تفصیلات اور ادائیگی کے ذرائع سے متعلق وضاحت ایوان میں پیش کی جائے۔

تحریکِ التوا میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق معاملے پر ایوان میں بحث کی اجازت دی جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp