آزاد کشمیر میں 7 ہلاکتوں کو 300 سے زائد قرار دینے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر میں کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائے جانے والے مبالغہ آمیز دعوؤں اور حقائق میں واضح تضاد سامنے آ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر کے عوام نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد کردی

سرکاری اور مقامی ذرائع کے مطابق حالیہ کشیدگی اور جھڑپوں کے دوران مجموعی طور پر 7 افراد جان کی بازی ہارے، جن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور مظاہرین شامل ہیں۔ تاہم بھارتی میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد 300 سے زائد ظاہر کیے جانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، جن کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ہلاکتوں کے اعداد و شمار کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا مقصد آزاد کشمیر کی صورتحال کے بارے میں منفی تاثر پیدا کرنا اور عوامی بے چینی کو ہوا دینا ہے۔قابل افسوس امر یہ ہے کہ برکھا دت سمیت بڑے صحافتی نام بھی اس پروپیگنڈے کا حصہ بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 2014 کے تحت کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کی قیادت کو شیڈول ون میں شامل کیا ہے۔ حکومتی مؤقف ہے کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے فراہم کردہ شواہد کی روشنی میں یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا۔

حکومتی ترجمان شوکت جاوید میر کے مطابق حکومت کو ایسے شواہد موصول ہوئے تھے جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ احتجاج کے دوران پرتشدد کارروائیوں، سڑکوں کی بندش، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور امن عامہ کو متاثر کرنے کا خدشہ موجود تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اب بھی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی حامی ہے، تاہم قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں اور متعدد مقامی حلقوں نے بھی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سیاسی عمل کو ترجیح دینے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں 9 جون کے احتجاج سے قبل ہی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار، نوٹیفکیشن جاری

مبصرین کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں اختلافات اور احتجاجی سیاست اپنی جگہ موجود ہے، تاہم حقائق کے برعکس اعداد و شمار پیش کرنا اور صورتحال کو غیر معمولی رنگ دینا خطے کے بارے میں گمراہ کن تاثر پیدا کرنے کے مترادف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟