نجم سیٹھی کے اقدام کے برخلاف نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل، چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو ہوگا

جمعرات 22 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے الیکشن کمشنر نے نجم سیٹھی کا تجویز کردہ پی سی سی کا بورڈ آف گورنرز مسترد کرتے ہوئے نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا ہے۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کو بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کی وزارت سے 20 جون کو خط اور نوٹیفکیشن موصول ہوا، جس میں کہا گیا ہے مدت پوری ہونے پر پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی تحلیل ہو جاتی ہے اس لیے کمیٹی کام کرنا فوری بند کر دے ۔

اسی مناسبت سے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا، جو پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین بھی ہیں نے پی سی بی کے آئین 2014 کے پیرا 10 کے مطابق پی سی بی بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا ہے۔

نئے تشکیل دیے گئے بورڈ آف گورنرز میں محمد ذکا اشرف (پی سی بی کے سرپرست نامزد) مصطفیٰ رمدے (پی سی بی کے سرپرست نامزد)،

نیشنل بینک آف پاکستان، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ ، سوئی سدرن گیس کمپنی ، صدر لاڑکانہ ریجن، صدر ڈیرہ مراد جمالی ریجن، صدر بہاولپور ریجن، صدر حیدرآباد ریجن شامل ہیں۔

نئے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 27 جون بروز منگل کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہوگا۔ انتخابی شیڈول محکموں، سروسز آرگنائزیشنز سے نامزدگیوں کی وصولی کے بعد جاری کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے دفتر نے اپنے نمائندوں کو نامزد کرنے کے لیے محکموں کو خط لکھ دیا ہے۔

شہزاد رانا نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے چیئرمین کا انتخاب منصفانہ اور شفاف طریقے سے منعقد کیا جائے گا جب کہ مناسب طریقہ کار کو اپناتے ہوئے، تمام قانونی ضابطوں کو پورا کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ذکا اشرف اور مصطفی رمدے  پہلے ہی گورننگ بورڈ کےلئے نامزد ہیں،  دونوں کا نام وزیراعظم شہباز شریف نے تجویز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘