’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ نے اقوام متحدہ کا بڑا اعزاز جیت لیا

بدھ 16 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت کے فلیگ شپ ہاؤسنگ منصوبے ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کو اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری پروگرام (یو این ہیبی ٹیٹ) کے 2026ء کے ’اسکرول آف آنر‘ ایوارڈ کے لیے منتخب کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت کو 5 اکتوبر کو عمان کے شہر مسقط میں عالمی یومِ رہائش کے موقع پر اعزاز وصول کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

یو این ہیبی ٹیٹ کی جانب سے 14 ستمبر کو جاری کیے گئے باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کا انتخاب دنیا بھر سے موصول ہونے والی نامزدگیوں کے سخت مسابقتی جائزے کے بعد کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹری جنرل اور یو این ہیبی ٹیٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اناکلاڈیا مارنہیرو سینٹینو روسباخ نے کہا کہ ادارے کی متفقہ رائے میں پروگرام نے کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے مناسب، محفوظ اور سستے گھروں تک رسائی بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے اپنا گھر اپنی چھت اسکیم: کیا غیر شادی شدہ افراد بھی قرض لے سکتے ہیں؟

پھاٹا کے ڈائریکٹر جنرل خواجہ محمد ذیشان سکندر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے کو پیر کے روز یو این ہیبی ٹیٹ کی جانب سے ای میل کے ذریعے باضابطہ اطلاع موصول ہوئی۔ اعزاز دینے کی تقریب 5 اکتوبر کو مسقط میں عالمی یومِ رہائش کے موقع پر ہوگی، جبکہ 6 سے 8 اکتوبر تک شہرِ مسقط کی جانب سے مختلف ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی، جن میں شرکا کو تجربات، معلومات اور مہارتوں کے تبادلے کا موقع ملے گا۔

پنجاب حکومت نے گزشتہ برس اس اعزاز کے لیے پروگرام کی نامزدگی حاصل کرنے کی کوششیں شروع کی تھیں، جبکہ ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کا باقاعدہ آغاز اگست 2024ء میں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کا آغاز ہوگیا: شہری آسان قرض کیسے حاصل کریں؟

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 10 ستمبر 2026ء تک صوبے بھر میں 2 لاکھ 72 افراد کو بلاسود قرضوں کی مد میں مجموعی طور پر 259.68 ارب روپے فراہم کیے جاچکے ہیں۔ یو این ہیبی ٹیٹ ایوارڈ وصول کرنے والے وفد کے لیے اکانومی کلاس فضائی ٹکٹ، رہائش اور یومیہ اخراجات بھی فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا درجہ حرارت بھی ہماری نیند گہری اور پرسکون بنانے میں کوئی کردار ادا کرتا ہے؟ حیران کن انکشاف

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا

وی ایکسکلوسیو: ’عمران خان سے ملاقات تمہاری وجہ سے نہیں ہورہی، اگر زبان بند نہ کی تو تمہارے سارے راز بیان کردوں گا‘، علی امین گنڈاپور کا سہیل آفریدی کو کیا گیا آڈیو پیغام لیک

دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے کوئی سمجھوتا کرنے پر ہی خیبرپختونخوا حکومت سے مذاکرات ہونگے، رانا ثنااللہ

امریکی مڈ ٹرم انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

عوام نے سہیل آفریدی کو ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہہ دیا، شفیع جان چندے کے پیسے کھا گئے

لاکھوں کی آبادی پانی سے محروم، بہاولنگر کے شہریوں نے نئے صوبے کا مطالبہ کردیا

پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی لانگ مارچ پر سخت ردعمل، ’12 تو چھوڑیں 24 اکتوبر تک بھی اسلام آباد نہیں پہنچ سکے گا’

کالم / تجزیہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر