مقبوضہ کشمیر: مطالبات منظور نہ ہونے پر ہیلتھ ملازمین کی ہڑتال میں توسیع

بدھ 16 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ جموں و کشمیر میں محکمہ صحت کے ملازمین نے اپنے دیرینہ مطالبات پورے نہ ہونے کے باعث 15 ستمبر سے مزید 72 گھنٹوں کے لیے ہڑتال میں توسیع کر دی۔

اس فیصلے کا اعلان جموں و کشمیر نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی نے مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن کو جاری کیے گئے ایک مراسلے میں کیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملازمین 15 ستمبر سے مزید 72 گھنٹے تک احتجاج جاری رکھیں گے، جبکہ مظاہرین پُرامن، جمہوری اور آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے اور نظم و ضبط برقرار رکھیں گے۔

ملازمین نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے بامقصد اقدامات مقررہ مدت کے اندر کیے جائیں گے۔

ہڑتال میں 72 گھنٹے کی یہ توسیع ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ملازمین کا احتجاج پہلے ہی جاری ہے، جس سے صحت کی سہولیات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بالخصوص دیہی اور دور دراز علاقوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp