امریکی ریپر میکلمور کا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریپر میکلمور نے فلسطین کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایڈ شیرن کے ساتھ اپنے ٹور سے حاصل ہونے والی آمدن، 10 لاکھ ڈالر، فلسطینیوں کی مدد کرنے والی چھ تنظیموں کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میکلمور نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ وہ گفتگو کا رخ فلسطینی عوام کی جانب واپس لانا چاہتے ہیں، جو ان کے بقول اب بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور اپنے حقوق و آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BEN (@macklemore)

ریپر نے ارب پتی کاروباری شخصیت رابرٹ کرافٹ سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کے عطیے کے برابر رقم عطیہ کریں۔ میکلمور نے کہا کہ اختلافات اپنی جگہ لیکن اس بات پر اتفاق ہونا چاہیے کہ فلسطینیوں کی جانیں بھی تحفظ کی مستحق ہیں۔

میکلمور نے واضح کیا کہ فلسطین کے حوالے سے ان کا مؤقف شہرت یا تنازع کے لیے نہیں بلکہ فلسطینیوں کے آزادی، وقار اور تحفظ کے حق کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف امداد اس بحران کا مکمل حل نہیں بلکہ حقیقی ضرورت سیاسی تبدیلی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین سے اظہار یکجہتی، پاکستان کا اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ

انہوں نے بتایا کہ ان کی عطیہ کی جانے والی رقم فلسطین چلڈرنز ریلیف فنڈ، ہیل فلسطین، غزہ سوپ کچن، میڈیکل ایڈ فار فلسطین، UNRWA اور امریکن نیئر ایسٹ ریفیوجی ایڈ سمیت چھ تنظیموں کو دی جائے گی۔

دوسری جانب رابرٹ کرافٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اور ایڈ شیرن پہلے ہی خطے میں امداد کے لیے 20 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے پر رضامند ہوچکے ہیں۔ کرافٹ کے مطابق شیرن دیگر مقامات کے مالکان سے بھی اسی طرح کے عطیات کی درخواست کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ میکلمور کو رواں ہفتے ایڈ شیرن کے ’لوپ ٹور‘ سے الگ کردیا گیا تھا، جس کے بعد ٹور میں شامل دیگر معاون فنکاروں نے بھی ان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مستقبل کے شوز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp