فلسطین سے اظہار یکجہتی، پاکستان کا اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ

بدھ 16 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ازبکستان کے شہر سمرقند میں جاری اولمپیاڈ سمرقند 2026 میں پاکستان نے اسرائیل کے خلاف شطرنج کا میچ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے بائیکاٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 11 سالہ سعد جہانگیر منج نے اے آئی ایم ٹائٹل جیت کر شطرنج میں تاریخ رقم کر دی

پاکستان اور اسرائیل کے درمیان شطرنج کا مقابلہ آج شیڈول تھا، تاہم پاکستان نے حکومتی پالیسی کے تحت اسرائیلی ٹیم کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

صدر چیس فیڈریشن آف پاکستان ذیشان علی نقوی نے کہا کہ پاکستان کی اسرائیل کے حوالے سے واضح پالیسی ہے، حکومتی پالیسی کے خلاف اسرائیل سے میچ نہیں کھیل سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی شاطر کو شطرنج کی بساط پر مات، مراد علی شاہ کے مقابلے میں مہک مقبول فاتح

ذیشان علی نقوی نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ازبکستان میں منعقد ہونے والے شطرنج کے عالمی ایونٹ میں دنیا بھر سے 203 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp