کیا سرکاری کام کے دن تبدیل ہوگئے؟ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پاکستان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سرکاری کام کے دنوں میں تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے عوام کو خبردار کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حکومتِ پاکستان کے ورکنگ ڈیز میں تبدیلی سے متعلق ایک نوٹیفکیشن تیزی سے گردش کر رہا ہے تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اطلاع جعلی اور گمراہ کن ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے غیر مصدقہ نوٹیفکیشن پر یقین نہ کریں اور نہ ہی اسے مزید شیئر کریں۔

حکام کے مطابق سرکاری امور سے متعلق کسی بھی نوٹیفکیشن یا اعلان کی تصدیق کے لیے صرف حکومتِ پاکستان کے مستند سرکاری ذرائع اور آفیشل چینلز سے رجوع کیا جائے۔

حکام نے شہریوں کو متنبہ کیا کہ غیر مصدقہ معلومات کو بغیر تصدیق آگے بڑھانے سے گریز کریں، تاکہ جعلی خبروں اور گمراہ کن اطلاعات کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، ڈیزل 3.47 روپے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول 43 پیسے سستا

پاکستان سے یورپ غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی لاچکے، وزیر داخلہ محسن نقوی

فلاڈیلفیا میں 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ، گھر سے پریشان کن تصاویر اور ویڈیوز برآمد

مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

گوگل اور ایمیزون کے ماہرین کی اہم رائے، باس کو ’نہ‘ کہہ کر بھی عزت اور اعتماد کیسے حاصل کریں؟

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟