پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ، شیڈول جاری

جمعہ 18 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی نے سپر لانگ مارچ کا شیڈول جاری کردیا، جس کے تحت احتجاجی قافلہ کراچی سے ٹرین مارچ کی صورت میں اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔

جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق سپر لانگ مارچ کا آغاز 20 ستمبر کو کراچی سے ٹرین مارچ کی صورت میں ہوگا، جو 21 ستمبر کو ملتان پہنچے گا۔

ترجمان کے مطابق 22 ستمبر کو جماعت اسلامی کے قافلے ملتان سے روڈ کارواں کی صورت میں لاہور کے لیے روانہ ہوں گے، جبکہ 23 ستمبر کو لاہور سے جی ٹی روڈ کے ذریعے سپر لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:فیول ریلیف: وفاقی وزرا کی جماعت اسلامی کے وفد کو بریفنگ، لیاقت بلوچ نے حکومتی اعلامیہ مسترد کردیا

جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔

ترجمان کے مطابق سپر لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے لاہور کے فیصل چوک پر جاری دھرنا ختم کردیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ احتجاجی سرگرمیوں کے اگلے مرحلے میں ملک کے مختلف علاقوں سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں پیٹرولیم لیوی سمیت دیگر مطالبات کے حوالے سے احتجاج کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp