پاکستانی ڈاکٹر ارم ناز قومی سائنٹسٹ ڈائریکٹری میں شامل

جمعہ 18 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی ہونہار سائنسدان ڈاکٹر ارم ناز قومی سائنٹسٹ ڈائریکٹری میں شامل ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سائنسدانوں نے اے آئی جیو سائنس میں انقلابی تحقیق پر اعلیٰ اعزازات حاصل کرلیے

ڈاکٹر ارم ناز چینی حکومت کی خصوصی اسکالرشپ پر چین کی وہان یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی تحقیق کررہی ہیں، جہاں ان کی تحقیق کا موضوع ماحولیات اور جیو سینسنگ ہے۔

ڈاکٹر ارم ناز کے متعدد تحقیقی مقالے عالمی تحقیقی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں، جس کے باعث انہوں نے سائنسی تحقیق کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

پاکستان میں خواتین سائنسدانوں کی تعداد 2 ہزار 898 ہے، جو ملک کے مجموعی سائنسدانوں کا صرف 22 فیصد بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سائنسدان کو طب کے شعبے میں عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی سابق طالبہ ڈاکٹر ارم ناز کی قومی سائنٹسٹ ڈائریکٹری میں شمولیت اور علمی و تحقیقی کامیابیاں پاکستانی خواتین کے لیے امید کی نئی کرن قرار دی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp