آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر بھارت میں مظاہرین نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کے دفتر میں ہی کتے چھوڑ دیے۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کے نپھاڑ میں پیش آیا، جہاں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے خلاف مظاہرین نے احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ‘ڈونٹ ڈسٹرب‘: چینی خاتون کا کم تنخواہ کے خلاف انوکھا احتجاج
مظاہرین نگر پنچایت کے چیف آفیسر دھیرج بھامرے کے دفتر پہنچے، جہاں یوا سینا کے ضلعی سربراہ وکرم راندھوے نے بوری سے کتے نکال کر افسر کی میز پر چھوڑ دیے۔
بھارت میں آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینے پر انوکھا اقدام، انتظامیہ کے دفتر میں آوارہ کتے چھوڑ دیے گئے pic.twitter.com/FwnQ2oxG8v
— Ali Tanoli (@alitanoli889) September 18, 2026
بعدازاں مظاہرین نے چیف آفیسر کو نوٹوں کی مالا پہنانے کی بھی کوشش کی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی وجہ سے بچوں، بزرگوں، خواتین اور گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بھی عام ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انوپم کھیر کا میز پر چڑھ کر انوکھا احتجاج
رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ آوارہ کتوں کے مسئلے کے باوجود اب تک اس کے حل کے لیے مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔














