واٹس ایپ کا وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر، انٹرنیٹ کے بغیر بھی پیغام تحریر کرنے کی سہولت

اتوار 20 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کررہا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی آواز میں پیغام بول کر اسے آڈیو کے بجائے تحریری پیغام کی صورت میں بھیج سکیں گے۔

ٹیکنالوجی سے متعلق رپورٹ کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.26.37.8 میں دیکھا گیا ہے، تاہم فی الحال اس پر کام جاری ہے اور بیٹا صارفین کے لیے بھی دستیاب نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی پرائیویسی خطرے میں؟ یہ 5 سیٹنگز فوراً چیک کریں

رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت چیٹ بار میں ایک مخصوص بٹن شامل کیا جائے گا۔ بٹن دبانے کے بعد صارف اپنا پیغام بول سکے گا جبکہ واٹس ایپ اس دوران ‘سن رہا ہے’ کا اشارہ دکھائے گا۔

آواز کو تحریر میں تبدیل کرنے کے بعد صارف پیغام کا جائزہ لے سکے گا اور پسند آنے پر اسے بھیجنے کے لیے سینڈ بٹن دبا سکے گا۔

توقع ہے کہ یہ فیچر انفرادی چیٹس، گروپس اور چینلز میں کام کرے گا۔ عام وائس میسج کے برعکس وصول کنندہ کو آڈیو ریکارڈنگ موصول نہیں ہوگی بلکہ صرف اس کی تحریری شکل پہنچے گی۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اس فیچر کے لیے ڈیوائس میں پہلے سے ڈاؤن لوڈ کیے گئے زبان کے پیکجز استعمال کرنے کا امکان ہے، جس کی مدد سے آواز کو براہ راست ڈیوائس پر تحریر میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں پرانے پیغامات تلاش کرنا مزید آسان ہوگیا

اس صورت میں مطلوبہ زبان کا پیکج ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد صارف انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی آواز کے ذریعے پیغام تحریر کرسکے گا۔

یہ فیچر واٹس ایپ کے پہلے سے موجود وائس میسج ٹرانسکرپشن نظام پر مبنی ہے، جس میں زبان کے پیکجز کے ذریعے آواز کو ڈیوائس پر ہی تحریر میں تبدیل کرنے کی سہولت موجود ہے۔

تاہم واٹس ایپ نے ابھی تک اس فیچر کی عوامی سطح پر دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ ترقی کے مرحلے میں چیٹ بار میں اس کی جگہ بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں حساس چیٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف

فی الحال وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر صرف اینڈرائیڈ کے لیے آزمائشی مرحلے میں ہے اور یہ واضح نہیں کہ واٹس ایپ اسے مستقبل میں تمام صارفین کے لیے کب جاری کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا