شاہ غلام قادر کا وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی پر اعتماد کا اظہار، ساتھ چلنے کی یقین دہانی

اتوار 20 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ مل کر چلنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے کہاکہ افتخار گیلانی ہم سے الگ نہیں بلکہ ہمارے چھوٹے عزیز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت ہے تو ہم ہیں اور پارٹی کے اندر رہتے ہوئے اختلاف رائے کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت کے دوران عوام کے مسائل حل کرے گی۔ مریم نواز کی جانب سے دیے گئے 100 روزہ منصوبے پر ضرور عملدرآمد ہوگا۔

شاہ غلام قادر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی حکومت عوامی مسائل کے حل اور طویل مدتی منصوبہ بندی کے تحت اپنا کام جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ شاہ غلام قادر نے افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے پر پارٹی کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا، اور وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ نہیں لیا تھا، تاہم اب انہوں نے وزیراعظم افتخار گیلانی کو ساتھ چلنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp