جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر حافظ محمد ادریس انتقال کر گئے

پیر 21 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق نائب امیر حافظ محمد ادریس انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ چند ہفتوں سے شدید علالت کے باعث صاحبِ فراش تھے۔

ان کے انتقال پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی، سیاسی اور تحریکی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے بھی حافظ محمد ادریس کی رحلت پر غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور پس ماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

حافظ محمد ادریس کون تھے؟

حافظ محمد ادریس کا شمار جماعت اسلامی پاکستان کی ان قدآور اور جید شخصیات میں ہوتا تھا جنہوں نے اپنی پوری زندگی اقامتِ دین، دعوتی و سیاسی جدوجہد اور نظریاتی بیداری کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

وہ ایک طویل عرصے تک جماعت اسلامی کے نائب امیر کے اہم عہدے پر فائز رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مرکزی قیم (سیکرٹری جنرل) اور پنجاب کے امیر سمیت مختلف کلیدی انتظامی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے سرانجام دیں۔

وہ ایک ممتاز عالمی دین، شعلہ بیان مقرر اور مصنف تھے۔ انہوں نے قرآن، حدیث اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر متعدد کتب تحریر کیں اور دینی و فکری خطبات کے ذریعے لاکھوں نوجوانوں کی فکری و اخلاقی تربیت کی۔

وہ اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ارکان میں شامل رہے اور اپنے دورِ شباب سے ہی تحریکِ اسلامی کا ایک مضبوط ستون سمجھے جاتے تھے۔

ان کی وفات کو جماعت اسلامی کے حلقوں میں ایک عظیم فکری و تحریکی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان دہشتگردی پر رپورٹ پروپیگنڈا نہیں، کھلی حقیقت ہے، طالبان عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں، پاکستان

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

ملک پر حملہ آور دہشتگردوں کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے خزانے کا منہ کھول رکھا تھا، ایمرجنسی ناگزیر ہو چکی تھی، خواجہ آصف

وفاقی حکومت نے 10بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کردیں

اسمارٹ چشمے: کیمرا آنکھ کے اشارے سے ویڈیو بنا لیتا ہے، لاہور ہائیکورٹ سے اے آئی گلاسز پر پابندی کی استدعا

ویڈیو

اسمارٹ چشمے: کیمرا آنکھ کے اشارے سے ویڈیو بنا لیتا ہے، لاہور ہائیکورٹ سے اے آئی گلاسز پر پابندی کی استدعا

ڈیجیٹل خوابوں پر ٹیکس کا سایہ: ایف بی آر کے نئے فارمولے کے بعد کانٹینٹ کریئیٹرز کیا سوچ رہے ہیں؟

کے پی میں پی ٹی آئی کی 13سالہ حکومت ختم، گورنر راج، انقلاب بھاگ گیا

کالم / تجزیہ

میری موت، میری مرضی

کیا پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان سے کچھ سیکھ پائے گی؟

لیٹر باکس سے ان باکس تک