سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ یہ مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حکیم خان بکھر نے علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان کی سماعت کے دوران عدم پیشی پر وارنٹ جاری کیے۔ ملزمان کی غیر حاضری کے باعث استغاثہ کے گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ نہ کیے جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

عدالت نے ملزمان کی مسلسل عدم حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔ مقدمے میں علی امین گنڈاپور سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ مقدمہ مبینہ آڈیو لیک سے متعلق ہے اور اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp