بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:آپریشن ردالفتنہ 3: سیکیورٹی فورسز کا تربت میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کنک وادی میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے سیکیورٹی چوکی پر حملے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب کرتے ہوئے مزید 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی، 9 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے سیکیورٹی چوکی پر حملے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کی۔@SdqJaan @KulAalam pic.twitter.com/ZmVJs19nxj— Media Talk (@mediatalk922) September 23, 2026
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3 موٹرسائیکلوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان بھی زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:آپریشن ردالفتنہ 3: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔














