آپریشن ردالفتنہ 3: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت، ہرنائی اور سوراب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 سے زائد دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔

ضلع سوراب کے علاقے حاجیکہ گاؤں میں بھی آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان ناکہ بندی کرکے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔

مزید پڑھیں:بلوچستان: بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکا، 8 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری جاں بحق

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp