امریکی سفارت خانے میں اہم سفارتی تبدیلی کے تحت کیتھرین کونل نے بطور نائب سربراہِ مشن (ڈی سی ایم) اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کیتھرین کونل کو نئے عہدے پر خوش آمدید کہتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شائع شدہ ایک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کیتھرین کونل کا وسیع سفارتی پس منظر اور پاکستان کے سفارتی امور سے متعلق گہری واقفیت پاک امریکا تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Chargé d’Affaires Natalie Baker was pleased to welcome Catherine Connell as our new Deputy Chief of Mission. In partnership with CDA Baker, DCM Connell’s extensive diplomatic experience and deep knowledge of Pakistan from previous roles in Karachi and Lahore position her… pic.twitter.com/qinAVEm6rd
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) September 23, 2026
کیتھرین کونل اس سے قبل پاکستان کے 2 بڑے شہروں کراچی اور لاہور میں بھی سفارتی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
امریکی ناظم الامور کے مطابق، پاکستان کے حالات سے ان کی آگاہی اور تجربہ، دونوں ممالک کے مابین مسلسل شعبہ جات میں بڑھتے ہوئے تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے بلاشبہ انتہائی موزوں ثابت ہوگا۔














