لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ وہ ریاض میں قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم ہونے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی سربراہی سیکرٹری جنرل کریں گے، جس کا مرکز ریاض میں ہوگا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ برس پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا تھا۔

کچھ روز قبل پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم سعودی عرب کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp