اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جے ہون بائراموف سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی ہنگری، یونان اور بلغاریہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ معاملات بھی زیر غور آئے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے کثیر الجہتی دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی لیبیا کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp