گوجرانوالہ میں شہید کیپٹن ابوذر کے جسد خاکی کی آمد، نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کی صداؤں میں سپرد خاک

جمعرات 24 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوجرانوالہ میں اس وقت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب شہید کیپٹن ابوذر فاروق کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے پہنچا اور مقامی افراد آبدیدہ ہو گئے اور ’نعرہ تکبیر، اللہ اکبر‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

پاکستان کے اس بہادر سپوت کو ایک جذباتی الوداع پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگو: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک کردیے، 2 افسران سمیت 6 جوان شہید

یاد رہے کہ 20 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس دوران کیپٹن ابوذر فاروق سمیت 2 افسران اور 6 اہلکار شہادت نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp