گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی فائٹر منیشہ علی نے انگولا کے شہر لوانڈا میں ہونے والے ’آئی ایم ایم اے ایف‘ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
منیشہ علی نے میزبان انگولا کی فائٹر لیونیلا ازابیل بلائیے کو دوسرے راؤنڈ میں اسٹینڈنگ گلوٹین سبمیشن کے ذریعے شکست دی۔
گلگت بلتستان کی بیٹی منیشہ علی کی شاندار جیت کے بعد اپنے والدین سے فون پر ہونے والی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں کامیابی کی خوشی اور جذبات صاف نظر آتے ہیں۔ ❤️
گلگت بلتستان کی بیٹی منیشہ علی نے پاکستان کا نام روشن کر دیا! 🇵🇰🥇
پاکستان کی منیشہ علی نے انگولا کے… pic.twitter.com/NhGN3mzEJC
— Gilgit Baltistan Tourism. (@GBTourism_) September 23, 2026
منیشہ علی کی کامیابی کے بعد ان کی اپنے والدین سے فون پر ہونے والی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں کامیابی کی خوشی اور جذبات نمایاں ہیں۔
گلگت بلتستان ٹورازم کے مطابق منیشہ علی نے اپنی شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی اس باصلاحیت فائٹر کی نظریں اب ’آئی ایم ایم اے ایف‘ ورلڈ چیمپئن شپ پر ہیں، جو یکم نومبر سے جارجیا میں شروع ہوگی۔
منیشہ علی کی یہ کامیابی گلگت بلتستان اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دی جارہی ہے۔














