بھارتی ریاست بہار میں لڑکی کو ہراساں کرنے اور بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ سمستی پور کے جگت سنگھ پور گاؤں میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکلوں پر سوار افراد نے سڑک پر ایک لڑکی اور اس کے ساتھ موجود لڑکے کو گھیر لیا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی اور لڑکا گاؤں کی سڑک پر تصاویر بنانے کے لیے رکے تھے کہ اچانک کچھ افراد نے انہیں گھیر لیا۔ ملزمان نے لڑکی سے بدتمیزی کی اور اسے ہراساں کیا، جبکہ واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
After the sexual harassment incident on camera in Bihar's Jamui, another video of a similar horror has surfaced from Samastipur, 131 km away. In the second incident from Bihar, a group of men on motorcycles surrounded the girl and a boy who was travelling with her on a village… pic.twitter.com/W2MyTe9NMn
— NDTV (@ndtv) September 24, 2026
پولیس کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ جیسے ہی واقعے کی ویڈیو سامنے آئی، پولیس نے فوری کارروائی شروع کردی۔ ویڈیو کی بنیاد پر 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کا تعلق جگت سنگھ پور گاؤں سے ہے۔
حکمران جماعت جنتا دل یونائیٹڈ کے رہنما راجیو رنجن نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو حالیہ کارروائیوں سے سبق سیکھنا چاہیے، بصورت دیگر انہیں جیل جانا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ریپ کے ملزم بی جے پی رہنما کلدیپ سنگھ کو ضمانت ملنے پر احتجاج
رپورٹ کے مطابق چند روز قبل بھی بہار کے ضلع جموئی میں ایک جوڑے کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد 3 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔














