نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار کی اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب سے مذکورہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی کوریا کی عدلیہ کے درمیان تاریخی پیشرفت، جلد ایم او یو پر دستخط کا اصولی فیصلہ
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with Minister of Foreign Affairs of the Republic of Korea Cho Hyun on the sidelines of the 81st Session of the UN General Assembly in New York.
The two sides reviewed bilateral relations and… pic.twitter.com/0JEY8HgOe2
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 24, 2026
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اقتصادی تعلقات کے فروغ اور نئے مواقع سے استفادہ کرنے کے لیے دونوں ممالک کے کاروباری شعبوں کے درمیان روابط اور براہِ راست تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: جنوبی کوریا کے لوگوں کے لیے پاکستان کی خاص اہمیت ہے:سفیرجنوبی کوریا
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون نے علاقائی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی نظام کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور دیگر کثیرالجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔














