سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ: چاندی بھی مہنگی ہو گئی

جمعہ 25 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے اثرات کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹ میں جمعے کے روز سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، چاندی کا بھاؤ بھی مزید گرگیا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کاروباری دن کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4,53,036 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4,029 روپے بڑھ کر 3,88,404 روپے مقرر کی گئی۔

کمی کے بعد بڑا کم بیک

اس سے قبل جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,600 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونا 4,48,336 روپے پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیے: سونا، چاندی، آتش فشانی راکھ اور خفیہ اجزا سے بنی ٹی شرٹ: پہننے کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,305 ڈالر پر آ گئی جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا۔

چاندی کی قیمت میں اضافہ

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، جہاں فی تولہ چاندی 126 روپے مہنگی ہو کر 6,963 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp