بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بانڈہ میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران پولیس نے 55 سالہ جعل ساز تانترک (عامل) کو 13 سالہ کمسن لڑکی کی آبرو ریزی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کو اس کی والدہ ’روحانی علاج‘ کے لیے تانترک کے پاس لائی تھی، جہاں ملزم نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیے بھارت میں امریکی خاتون سیاح کے ساتھ جنسی زیادتی اور غیرقانونی قید میں رکھنے کا لرزہ خیر واقعہ، 2ملزمان گرفتار
بابیرو زون کے سرکل آفیسر (سی او) کرشنا کانت ترپاٹھی نے ہفتے کے روز واقعے کی تفصیلا ت بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جمعہ کی شام پواری گاؤں کے قریب سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم پرشورام یادو کو گرفتار کیا۔ ملزم اترا ملولی گاؤں کا رہائشی ہے۔
پولیس افسر کے مطابق، ضلع کے علاقے نارائنی کی رہائشی ایک خاتون 2 روز قبل اپنی بیمار 13 سالہ بیٹی کے ’روحانی علاج‘ کی غرض سے ملزم تانترک کے پاس گئی تھی۔ اس دورے کے دوران ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمسن بچی کو مبینہ طور پر اپنی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
واقعے کے فوراً بعد متفقہ بائسنڈا پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر (FIR) درج کرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیے بھارت کے بنگلورو ایئرپورٹ پر کوریائی خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کو طبی معائنے اور قانونی ثبوت اکٹھے کرنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی ضوابط کے تحت پیشرفت جاری ہے۔














